کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا اجلاس،اہم فیصلے
کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت شجاع الرحمن منعقد ہوا اجلاس میں سرپرست اعلی اقبال انقلابی۔ بانی KEMA و سابق صدر ملک شوکت حسین۔ چئیرمین محمد یاسین تبسم۔ سئینر نائب صدر مرزا احدن رسول۔ نائب صدر ہارون ایوب لنگڑیال۔ جنرل سیکرٹری قیصر تائب۔ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری راجہ اعحاز افضل۔ ممبران دانش خلیل۔ وقاص بھٹو اور شکیل انجم ساون نے شرکت کی اجلاس میں کشمیر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کو فعال بنانے پر غور عوض ہوا اور اہم فیصلے کیے گئے اجلاس میں اس بات کو زیر بحث لایا گیا کہ پریس کلب الیکٹرانک میڈیا ہی عوامی شعور و بیداری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں قومی ڈے پر تقریبات کا انعقاد انتہائی ضروری ہے تاکہ نئی نسل اپنے بزرگوں کے کارناموں سے باخبر رہے اجلاس میں چوبیس اکتوبر یوم تاسیس کے موقع پر تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں ضابطہ اخلاق کو زیر بحث لایا گیا اجلاس میں طے پایا کہ اراکین ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں
اور خبر شئیر کرنے سے پہلے تحقیق کر لیں اور بغیر تحقیق کے کوئ خبر شئیر نہ کریں اور کسی پر الزام کی خبر ہو تو دوسرے فریق کا بھی موقف لینا ضروری ہے عہدیداران و ممبران بھمبر کی تاریخی اہمییت سیاحت ایجوکیشن سپورٹس اور دیگر امور کو پرموٹ کرنے کےلئے اجتماعی کاوشیں بجا لائیں تا کہ بھمبر کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا جا سکے۔ اجلاس میں شجاع الرحمن کی خدمات کو سراہا گیا اور ان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔
Archives
Calendar
M | T | W | T | F | S | S |
---|---|---|---|---|---|---|
1 | 2 | 3 | ||||
4 | 5 | 6 | 7 | 8 | 9 | 10 |
11 | 12 | 13 | 14 | 15 | 16 | 17 |
18 | 19 | 20 | 21 | 22 | 23 | 24 |
25 | 26 | 27 | 28 | 29 | 30 |
Leave a Reply